عراق، برطانوی میڈیا ٹیم خود کش حملے میں بال بال بچ گئی

جمعہ 17 مارچ 2017 16:13

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) عراق میں جنگ کی کوریج کرنیوالی برطانوی میڈیا ٹیم بم حملے میں بال بال بچ گئی، چند قدم دور خود کش حملہ ہوا اور پھر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی موصل سے داعش کو بھگانے کیلئے عراقی فورسز مسلسل پیش قدمی کررہی ہیں سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی ویڈیو میں سکائی نیوز کی گاڑیوں کے قریب ہونیوالے زوردار دھماکے کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، بم دھماکے کے فوری بعد کے لمحات سکائی نیوز کے کیمرہ مین نے بھی فلم بند کئے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بم پروف گاڑی میں موجود غیرملکی صحافی صورتحال کی سنگینی کااندازہ کرتے ہوئے گاڑی سے نکل کر محفوظ مقام کی جانب بھاگتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :