خوست میں فوجی ایئر بیس کے نزدیک خود کش کار بم دھماکہ،ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور ہلاک، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعہ 17 مارچ 2017 16:13

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں فوجی ایئربیس کے نزدیک خودکش کار بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ضلعی چیف کے مطابق کار بم دھماکے کے بعد افغان فورسز نے 4 مسلح افراد کے حملے کو بھی ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

خوست کے ضلعی پولیس چیف اکبر زدران نے کہا کہ ایئربیس سے 50 میٹر کی دوری پر ہونے والے دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ اس سے کئی دکانوں، گھروں اور سکول کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ایئر بیس پر 4 مسلح حملہ آوروں نے بھی فائرنگ کی کوشش کی تاہم ایک گھنٹہ جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ایئر بیس پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔