سعودی عرب میں سال 2016 ءکے دوران 2.25 ملین سعودی ریال کی لین دین ہوئی

جمعہ 17 مارچ 2017 15:35

سعودی عرب میں سال 2016 ءکے دوران 2.25 ملین سعودی ریال کی لین دین ہوئی
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17مارچ2017ء) :۔سعودی عرب کی کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹی کے سیکٹری جنرل عبدالرحمان القیہتانی کے مطابق سا ل 2016 ءکے دوران ملک میں 2.25 ملین سعودی ریال کی ٹرانزیکشن دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق القیہتانی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ صارفین کو آن لائن کاروبار اور خریدوفروخت میں کسی قسم کے فراڈ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کچھ صارفین دھوکہ اور غبن پر مبنی اشتہارات کو حقیقت سمجھ کر اس کی پیروی کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے ان کو بہت سا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کئی حلقوں اور متعلقہ افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شفاف ای کامرس اور کاروبار صارفین کا اعتماد رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔


متعلقہ عنوان :