افغانستان ، فوجی اڈے پر خودکش کار بم دھماکہ ، 2 افراد ہلاک ، 7 زخمی

جمعہ 17 مارچ 2017 16:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) افغانستان میں فوجی اڈے پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عسکری حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے مشرقی خوست کے ضلع بیری میں فوجی اڈے کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حملہ آور اور ایک فوجی ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا حکام نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے ۔ (جاوید)