وزیر اعظم عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ‘ ریاض حسین پیرزادہ
الیکشن کے لئے ہر وقت تیار ہیں تاہم قبل از وقت انتخابات کی باتیں درست نہیں ‘امریکہ ایسا دوست ہے جس کی دوستی بھی بری اور دشمنی بھی بری ‘ حسین حقانی کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ‘ حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے،پھر اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے ‘ دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ضروری تھی،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کاپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت
جمعہ 17 مارچ 2017 16:27
(جاری ہے)
یہاں اربوں روپے لوٹنے والے کو کوئی نہیں پوچھتا ‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ضروری تھی۔
معاشرے کی بہتری کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل جاری رہتا ہے۔ فوجی عدالتوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ فوج ‘ حکومت سمیت تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہو کر کام کریں گے تب ہی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کاخاتمہ ہو سکے گا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پانامہ میں وہ تاجر بزنس کرتے ہیںجو ٹیکس بچانا چاہتے ہیں ۔ پانامہ سمیت دنیا میں بہت ساری ایسی ریاستیں ہیں جہاں ٹیکس نیٹ کم ہوتا ہے۔ سارے تاجر وہاں بزنس کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں جہاں قبل از وقت انتخابات کی بات ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہم ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم قوم کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ۔ ان کے پائے کا لیڈر اس وقت ملک میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی نے اپنے بیان سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنایا۔ امریکہ ایسا ملک ہے جس کی دوستی بھی بری اور دشمنی بھی بری ۔ حسین حقانی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے لایا جائے اور ٹرائل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.