اگر حکومت نے جوڈیشل اصلاحات کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہوتا تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہ پڑتی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 16:28

اگر حکومت نے جوڈیشل اصلاحات کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہوتا تو فوجی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگر حکومت جوڈیشل اصلاحات کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہوتا تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہ پڑتی۔ اب پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ دوبارہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہ پڑے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سول عدلیہ اور سسٹم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 2 سال بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مزید گنجائش نہیں ہو گی اگر حکومت نے جوڈیشل اصلاحات کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہوتا تو آج توسیع کی ضرورت نہ پڑتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نیشنل ای کشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں دونوں ایوانوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی اس لئے قائم کی جا رہی ہے تاکہ حکومت نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں وہ اب دہرائی نہ جا سکیں۔