اٹلی میں مائونٹ ایٹنا سے راکھ اور پتھروں کی بارش، متعددافراد زخمی

جمعہ 17 مارچ 2017 16:45

اٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پھرپھٹ پڑا ، فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اٹلی خبر رساں ادارے کے مطابق سسلی میں مائونٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے جب برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہوا گیا۔یہ آتش فشاں پہاڑ وقفے وقفے سے کئی دہائیوں سے راکھ اور دھواں اٴْگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا معائنہ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میںسیاحوں کو دور رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :