کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈکیلئے 31 مارچ تک موبائل ٹیمیں موجود رہیں گی، نادرا ریجنل ہیڈآفس

جمعہ 17 مارچ 2017 16:49

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈکیلئے 31 مارچ تک موبائل ٹیمیں موجود رہیں گی، ..
خیرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) نادرا ریجنل ہیڈآفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع خیرپور کے مختلف یونین کونسلوں میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بناکر دینے کیلئے 31 مارچ تک موبائل ٹیمیں علاقوں میں موجود رہیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تعلقہ خیرپور، فیض گنج، کوٹڈیجی، صوبھودیرو اورکنگری تعلقہ کی یونین کونسلوں میں موبائل وین موجود رہونگی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام کو موبائل ٹیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :