Live Updates

عمران خان کیخلاف ریفرنس میں الزامات اپنی جگہ موجود ہیں ،چیلنج کریں گے ‘ رانا ثنا اللہ

پیپلز پارٹی کوہماری گولی اثر نہیں کرتی ،پتہ نہیں کہاں سے گولی ملی جس کے بعد اعتزاز حسن فوجی عدالتوں کی حما یت میں بول اٹھے

جمعہ 17 مارچ 2017 16:49

عمران خان کیخلاف ریفرنس میں الزامات اپنی جگہ موجود ہیں ،چیلنج کریں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف ریفرنس ٹیکنکل گرائونڈ پر خارج کیا ہے،تمام الزامات اپنی جگہ موجود ہیں اور ریفرنس کو چیلنج کریں گے ،فوجی عدالتوں پر حکومت کا واضح موقف موجود تھا لیکن پیپلز پارٹی کوہماری گولی اثر نہیں کرتی لیکن پتہ نہیں انکو کہاں سے گولی ملی ہے جس کے بعد اعتزاز حسن جو بہت بڑے قانون دان اور مفکر بنے پھرتے ہیں وہ بھیگی بلی بن کر بیٹھے فوجی عدالتوں کی حمایت کر رہے تھے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ خان نے کہا کہ پاناما کیس میں نواز شریف نے خود کو اپنے بچوں کے ساتھ پیش کیا اور کسی ٹیکنکل گرائونڈ کا سہارا نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوریج ٹرین منصوبہ عوامی منصوبہ ہے اگر کسی کیس کے تحت اس کو روکا گیا تو بدقسمتی ہے ۔ادارے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر آئوٹ سورس کئے جارہے ہیںاگر کوئی فرنٹ مین کے ذریعے دیا گیا ہے تو اپوزیشن الزام لگانے کی بجائے عدالت میں ثبوت کے ساتھ چیلنج کرے ۔

پیپلز پارٹی کی قیادت جھوٹ کی سیاست کر رہی ہے ،پنجاب میں شوکت بسرا والا واقعہ اپنا بنایا ہوا ڈرامہ تھا ۔اس میں ضیاالحق کے ایم اور ہمارے ایم پی اے کو بھی بے گنا نامزد کیا گیا ہے ۔لاہور میں بابر سہیل بٹ کا قتل انتہائی افسوسناک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ انکا قتل بھی ایک خاندانی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا اور پیپلز پارٹی کا اسے سیاسی کہنا سب سے بڑا جھوٹ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات