نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں رانا مشہود کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے محفل قرآن خوانی کا انعقاد

جمعہ 17 مارچ 2017 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتما م صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یوان کارکنان لاہور میں ہونے والی قران خوانی میں چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمداور پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان،طلبہ،اساتذہ کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

محفل کے دوران ممتاز نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبول سنانے کی سعادت حاصل کی۔محفل کے اختتام پر صوبائی وزیر کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔