امریکی ڈالر، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ، سعودی ریال کی قدر مستحکم

جمعہ 17 مارچ 2017 16:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، اماراتی درہم، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے، 99 پیسے اور 58 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.70 روپے سے بڑھ کر 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.19 روپے سے بڑھ کر 103.24 روپے ہو گئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی اماراتی درہم بھی قیمت فروخت 28.78 روپے سے بڑھ کر 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے سے بڑھ کر 26.39 روپے پر بند ہوئی جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 129.65 روپے سے بڑھ کر 130.64 روپے اور قیمت خرید 126.58 روپے سے بڑھ کر 127.55 روپے رہی اور یورو کی قیمت فروخت 113.34 روپے سے بڑھ کر 113.92 روپے اور قیمت خرید 110.65 روپے سے بڑھ کر 111.22 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء سعودی ریال قیمت فروخت 28.04 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے پر برقرار رہا۔

متعلقہ عنوان :