شام اور عراق میں داعش کے شدت پسند گروپ کے دن گنے جا چکے ہیں جس کی شکست یقینی ہے ،ْ محکمہ دفاع

نئے امریکی وزیر دفاع کی ہدایات کے مطابق، شام اور عراق میں جاری لڑائی میں تیزی لائی جائے گی ،ْترجمان

جمعہ 17 مارچ 2017 17:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پینٹاگان ترجمان میجر ایندریان رینکائن گیلووے نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے شدت پسند گروپ کے دن گنے جا چکے ہیں جس کی شکست اب یقینی ہے۔اٴْنھوں نے یہ بات امریکی ریڈیو کو دیئے گیء انٹرویو میں کہی ۔انھوں نے موصل کی تازہ ترین کارروائی کا ذکر کیا، ساتھ ہی پیشمرگہ کے کردار شامی کٴْرد لڑاکوں اور ترکی، اور ساتھ ہی رقہ کی آزادی کے بارے میں سوالوں کے جواب دئیے۔

ترجمان نے بتایا کہ داعش اب اتنی موئر نہیں رہی ،ْجو کبھی مہلک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد تشکیل دینے میں پیش پیش تھی۔ بقول اٴْن کے اب دولت اسلامیہ حربی طور پر پیچھے رہ گئی ہے ،ْ اتحاد کی مدد سے عراقی سکیورٹی فورسز اٴْن کے زیر قبضہ علاقے خالی کرا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ نئے امریکی وزیر دفاع کی ہدایات کے مطابق، شام اور عراق میں جاری لڑائی میں تیزی لائی جائے گی اور داعش کا صفایا کر دیا جائے گا۔

اٴْنھوں نے کہا کہ اب اس شدت پسند گروپ کو شکست فاش دینے میں مزید دیر نہیں لگے گی۔شام کے بارے میں ایک سوال پر، پینٹاگان ترجمان نے کہا کہ شامی عرب اتحاد کی فضائی مدد جاری رہے گی جو پہلے ہی رقہ میں دشمن کا صفایا کرنے کی سمت بڑھ رہی ہے، جب کہ دولت اسلامیہ کو رقہ میں اکیلا کیا جا چکا ہے۔موصل کے بارے میں نئی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عراقی افواج دریائے دجلہ کے اٴْس پار کافی پیش قدمی کر چکی ہیں ،ْ جو موصل کا شمال اور مغربی علاقہ ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ موصل کی بے گناہ شہری آبادی پریشانی کے عالم میں ہے جس کی ہر ممکنہ مدد کی جا رہی ہے تاہم، ترجمان نے بتایا کہ دشمن کو پتا چل گیا ہے کہ اس کے دِن گنے جا چکے ہیں اور بہت جلد اٴْس کا صفایا کیا جائیگا۔ایک اور سوال کے جواب میں پینٹاگان ترجمان نے کہا کہ البغدادی کے رشتہ دار پکڑے جانے کے بارے میں ''اس مرحلے پر کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :