تتلے عالی، دن دیہاڑے نامعلوم افراد شادی شدہ خاتون کو اسلحہ کے زور پر اغو اکرکے لے گئے

جمعہ 17 مارچ 2017 19:27

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) دن دیہاڑے نامعلوم افراد شادی شدہ خاتون کو اسلحہ کے زور پر اغو اکرکے لے گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ماڑی بھنڈراں کے رہائشی محمد سعید کی بیوی غزالہ سعیدسودا سلف خریدنے تتلے عالی آئی ہوئی تھی کہ راستہ میں کھڑے نامعلوم کیری ڈبہ میں سوار افراد نے زبردستی اسلحہ کی نوک پر اغوا کرلیا پولیس تتلے عالی مصرودف تفتیش ہے ۔