نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں رانا مشہود کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

جمعہ 17 مارچ 2017 19:48

لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتما م صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا،ایوان کارکنان میں ہونیوالی قرآن خوانی میں چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمداور پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان،طلبہ اوراساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ممتاز نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبول سنانے کی سعادت حاصل کی،محفل کے اختتام پر صوبائی وزیر کی والدہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔