ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا،سندھ میں ایڈز سے متاثرہ 42 ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف

جمعہ 17 مارچ 2017 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) سندھ میں ایڈز سے متاثرہ 42 ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ کراچی میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی مریض پائے جاتے ہیں۔سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ نے ہولناک انکشاف کیا ہے کہ 2015ء تک کراچی میں ایڈز کے تشخیص ہونے والے کیسز کی تعداد 8058 تھی لیکن اب 11 ہزار 446 افراد میں ایچ آئی وی یا ایڈز کی تشخیص کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق، سندھ بھر میں پائے جانے والے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 42ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور مریضوں کی شرح 8.3 فیصد سے بڑھ کر 17.7 فیصد تک جا پہنچی ہے۔خوفناک صورتحال کے باوجود سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام میں اب تک صرف 6 ہزار 757 مریض رجسٹر کئے جا سکے ہیں جبکہ 32 ہزار سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ابھی باقی ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے کسی صوبے میں اتنے ایچ آئی وی مریض نہیں جتنے سندھ میں موجود ہیں۔ مہلک مرض سال2013 میں دنیا بھر کی21 لاکھ افراد کی زندگی نگل چکا ہے۔#

متعلقہ عنوان :