نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ، باڑیز اور نیوایج ماسٹر پینٹس کی ٹیموں نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 17 مارچ 2017 18:41

لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظمؒ گولڈ کپ 2017ء میںباڑیز اور نیوایج ماسٹر پینٹس کی ٹیموں نے مین فائنل کیلئے جبکہ ماسٹر پینٹس (بلیک) اور راوی آٹو نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، تفصیلات کے مطابق مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی باڑیز کی ٹیم نے کل تین میچز کھیلے جن میں سے دو جیتے جبکہ ایک برابر رہا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر باڑیز کی ٹیم نمبر ون آئی، نمبر ٹو پوزیشن پر نیوایج /ماسٹر پینٹس کی ٹیم رہی جس نے تین میں سے دو میچز کھیلے جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی، تیسری پوزیشن پر راوی آٹو کی ٹیم رہی جس نے تین میں سے ایک میچ جیتا جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، چوتھے نمبر پر ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیم رہی جس نے ایک میچ برابر کھیلا جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی، لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کا کہنا تھا کہ بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظمؒ گولڈ کپ میں زبردست میچز دیکھنے کوملے جبکہ غیرملکیوں کی شمولیت نے بھی اوپن پولو چیمپئن شپ کو چار چاند لگا دیئے،انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کو بہترین فائنل دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :