نواز حکومت نے قومی اثاثوںکی لوٹ سیل لگا رکھی ہے ، جو بھی قومی اثاثہ فروخت کیا جاتا ہے اُس کے پیچھے شریف خاندان کا ہاتھ ہو تاہے ‘اعجازچوہدری

حکومت کی نجکاری کی پالیسی صرف مال بنا نے کیلئے ہے ،منافع بخش ادارے اپنے چہتیوں کو نوازنے کے لیے کوڑیوںکے بائو فروخت کیے جا رہے ہیں

جمعہ 17 مارچ 2017 21:39

نواز حکومت نے قومی اثاثوںکی لوٹ سیل لگا رکھی ہے ، جو بھی قومی اثاثہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے قومی اثاثوںکی لوٹ سیل لگا رکھی ہے ، جو بھی قومی اثاثہ فروخت کیا جاتا ہے اُس کے پیچھے شریف خاندان کا ہاتھ ہو تاہے ، ائرپورٹ ، موٹروے ، سمیت دیگر قومی ادار ے گروی رکھے جارہے ہیں ، حکومت کی نجکاری کی پالیسی صرف مال بنا نے کے لیے ہے ،منافع بخش ادارے اپنے چہتیوں کو نوازنے کے لیے کوڑیوںکے بائو فروخت کیے جا رہے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے اربوں روپے کمانے والی سول ایوی ایشن کی نجکاری کا کو ئی جواز نہیں بنتا ، موجودہ حکومت کے کھربوں روپیوں کے میگا سیکنڈل سامنے آچکے ہیں ،حکمران قومی اثاثوں کو فروخت کر کے لاکھوں مزدوروں کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں ، نواز حکومت نے اپنے من پسند افراد کو نوکریوں میں20ویں اور21ویںگریڈمیں غیر قانونی طور پر ترقیاں دی ۔

ایف بی آر کے افسران کو پانامہ کیس میںنواز فیملی کے ریکارڈ میں ردبدل کر نے پر نوازا جارہا ہے ۔(ن) لیگ بیورکریسی میں اپنے مرضی افسران آگے لارہی ہے ، اعلی عدلیہ نے ان غیر قانونی تقرریوں کو کالعدم قردار دے کر حکومت کی نام نہاد شفافیت کا پول کھول دیا ہے۔ حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی گردشی قر ضے کے نام پر اپنے من پسند افراد کو نواز نے کے لیی480روپے جاری کر دیے اور اب یہ ہی گردشی قرضہ 414ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ۔ حکومت سرکاری اداروں سے بلوں کی مد میں 250ارب روپے وصو ل نہیں کر سکی،250ارب روپے سے زائدپی ایس او کو اداکرنا حکومت کے ذمہ ہے، پسی ہو ئی عوا م پر بلاواسطہ ٹیکسوں کی بارش کر دی ہے اورسالانہ تجارتی خسارہ 33ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :