لینڈ مافیا ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہمیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ ہمیں لینڈ مافیا سے بچائیں ، سرکل انچارج تھانہ بنی گالہ و بھارہ کہو کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

ملوٹ کے رہائشی شبیر خان عباسی کی پریس کانفرنس میں اپیل لله

جمعہ 17 مارچ 2017 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) ملوٹ کے رہائشی شبیر خان عباسی نے کہا ہے کہ ایک ہائوسنگ سوسائٹی ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتی ہے اور ہمیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ ہمیں لینڈ مافیا اور اس کی پشت پناہی کرنے والے سرکل انچارج تھانہ بنی گالہ و بھارہ کہو کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وہ جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر متاثرین بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میرے خلاف چند لوگوں نے پیسہ کے بول بوتے پر میرے خلاف مظاہرہ کیا جن میں اکثریت غیر ملوٹ رہائشیوں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کا ایک رہنما علیم خان ’’جو ہمارے علاقے کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے‘‘ کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

(جاری ہے)

جسے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔ پارک ویو سوسائٹی ملوٹ کی کئی ایکڑ اراضی پر قابض ہو چکی ہے اور مزید زمینوں پر قبضے کے لئے کوشاں ہے۔ ان قبضوں کے خلاف تھانہ بنی گالہ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران کو متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دبائو میں لانے کیلئے علیم خان نے اپنے کارندوں کے ذریعے جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی جسے تحقیقات کے بعد جھوٹا قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ڈی ایس پی عارف شاہ سرکار عوام کی بجائے قبضہ گروپ کے تحفظ کے لئے سرگرم ہے اور بذات خود ہمارے خلاف نہ صرف جھوٹے مقدمات بنوا رہے ہیں بلکہ ہمیں نشان عبرت بنانے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنی زمینوں کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ لینڈ مافیا اور اس کی پشت پناہی کرنے پر سرکل انچارج تھانہ بنی گالہ اور بھارہ کہو کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور ان کا تبادلہ کیا جائے اور ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو لینڈ مافیا کے بجائے عوام کو تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :