نوشہروفیروز ‘موبائل فون سے سرکاری افسران کو دھمکی آمیزپیغامات پر مقدمہ‘ خاتون وکیل اور نوجوان کی گرفتار

جمعہ 17 مارچ 2017 22:31

نوشہروفیروز ‘موبائل فون سے سرکاری افسران کو دھمکی آمیزپیغامات پر ..
نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) نوشہروفیروزموبائل فون سے سرکاری افسران کو دھمکی آمیزپیغامات پر مقدمہ، خاتون وکیل اور نوجوان کی گرفتار،پولیس کی مقدمہ کی تصدیق ،گرفتاری کی تفصیل دینے سے گریز۔

(جاری ہے)

محراب پورپولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر60/2017زیرقلم7ATA, 506/2, 506, 353, 120, 379 F2کے تحت امداد عرف نادر لوہاراور خاتون وکیل غزالہ پنھورکیخلاف داخل کیا گیاپولیس کے مطابق اسٹنٹ کمشنر تاشفین عالم اور دیگر سرکاری افسران کو دھمکی آمیز پیغامات کی شکایت پر تحقیقات پر معلوم ہوا کہ جس نمبرسے پیغامات کیئے وہ امداد عرف نادر لوہار کا ہے او ر نادر لوہار کے مطابق یہ پیغامات غزالہ پنھور نہ کیئے ہیں جس پر دونوں کیخلاف مقدمہ داخل کرکے تحقیقات کیں جارہیں ہیں ،پولیس نہ دونوں کی گرفتاری کی تردید کی ہے ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون وکیل کو روہڑی کنیال پر قائم ہالانی پل سے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کیا ہوا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وکیل غزالہ پنھور اور امداد عرف نادر لوہار کے درمیان تکرار اور ایک دوسرے کیخلاف مقدمات داخل ہیں،رابطہ کی کوشش کے باوجود خاتون وکیل غزالہ پنھور کے ورثائ سے رابطہ نہ ہونے پر انکا موقف نہیں مل سکا تھا، دوسری جانب اسٹنٹ کمشنر محراب پور تاشفین عالم نے رابطہ پر بتایا کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات ملے تھے جس کی اطلاع محراب پور پولیس کو دی گئی اور پولیس نے موبائل نمبر سے دھمکی آمیز پیغام کرنے والے کیخلاف مقدمہ داخل کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ عنوان :