خلافت کی زمین پر پہنچ گئی ہوں، مجھے مت ڈھونڈا جائے: حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار گمشدگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 مارچ 2017 20:51

حیدر آباد  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2017ء) حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار گمشدگی نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل کی طالبہ لاہور جانے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

اب ایک ماہ بعد لڑکی کے بھائی کو فیس بک پر ایک نامعلوم اکاونٹ سے پیغام موصول ہوا ہے۔ پیغام میں لڑکی کی جانب سے اپنے اہل خانہ کو کہا گیا ہے کہ وہ خلافت کی زمین پر پہنچ چکی ہے لہذا اس کی تلاش چھوڑ دی جائے۔ پولیس کی جانب سے اس تمام معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کسی کالعدم تنظیم کے پاس چلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :