ملکی سیاست میں جمعیت علمائے اسلام کا کردار دیگر جماعتوںسے بلند و بالاتر ہے ، جمہوریت آئین و قانون کی بالادستی اور مساوات قائم کرنے کیلئے ہماری جماعت نے دوسری جماعتوں سے بڑھ کر جدوجہد کرتی رہی ہے

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا سید فضل الرحمن شاہ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 مارچ 2017 23:36

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین و جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا سید فضل الرحمن شاہ نے کہاہے کہ ملکی سیاست میں جمعیت علمائے اسلام کا کردار دیگر جماعتوںسے بلند و بالاتر ہے ، جمہوریت آئین و قانون کی بالادستی اور مساوات قائم کرنے کے لئے ہماری جماعت نے دوسری جماعتوں سے بڑھ کر جدوجہد کرتی رہی ہے گو کہ آج ہم پارلیمنٹ میں محدود نشستوں کے ساتھ موجود ہیں تاہم ہمارے پارلیمنٹرین نے اسلامی اقدار، شعائراسلام ، دینی مدارس اور دیندار طبقہ کے دفاع کے لئے جس پیمانے پر کردار ادا کی ہیں وہ تاریخ کا حصہ واضح اور روز روشن کی طرح عیاں ہے جس کہ نہ صرف اپنے بلکہ پرایا بھی اعتراف کرتے ہیں اور ہماری جماعت کو داد تحسین پیش بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب میں --میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ سید فضل الرحمن شاہ نے بتایاکہ جمعیت علمائے اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے تاہم ہماری قیادت کی بصیرت اور دانشمندانہ سیاست نے قوم کی رہنمائی جس انداز میں کی ہے وہ کسی اور جماعت سے نہیں ہوسکی ہے ۔

یہ سیاسی جدوجہد چاہے قوم پرستی کی صورت میں ہویا حقوق اور وسائل ،آئین کے حوالے سے ہو جمعیت نے تمام قومیتوں کی یکساں طریقے سے ترجمانی کی ہے اور عوامی موقف کی نہ صرف تائید کی ہے بلکہ ان کے حقو ق کے لئے ڈٹ کرمقابلہ بھی کرتی رہی ہے ۔جے یوآئی مصالحت سے بالا تر ہو کرہرمسئلے کی تہہ تک جاکر ہر فورم پر جدوجہد میں شامل ہوئی ہے ۔ دیگر صوبوں کی طرح جے یوآئی بلوچستان میں بھی ایک واضح اکثریت ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی جمعیت علمائے اسلام ایک قوت بن کر ابھرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام وہ واحد جماعت ہے جس کی تاریخ ایک سو سال پرمشتمل ہے ۔ جے یوآئی ایک سو سال کی تاریخ و مدت پوری ہونے پر اگلے ماہ اپریل میں تین روز ہ عظیم الشان کانفرنس پشاور میں منعقد کررہی ہے ۔ جس میں 40لاکھ فرزندان اسلام شرکت کرینگے ۔ اس کانفرنس میں بیرونی ممالک کے 50مندوبین شرکت شرکررہے ہیں ۔جمعیت علمائے اسلام نے اس کانفرنس کے لئے بھر پور تیاریاں کررکھی ہیں اور یہ کانفرنس نہ صرف جمعیت علمائے اسلام کی دینی علمی و سیاسی خدمات پر روشنی ڈالیگی بلکہ یہ تین روزہ کانفرنس اسلامی اقدار، تہذیب و تمدن اور قرآن وحدیث کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔

ہمار اکابرین و کارکنان کانفرنس میں شرکت کے لئے بھر پور تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ۔ ایک سوال کے جواب جے یوآئی کے رہنماء و چیئرمین میو نسپل کمیٹی سید فضل الرحمن شاہ نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام میونسپل کمیٹی قلات سے کامیابی حاصل کرکے اب ایک نئے انداز سے وہاں شہر کی خوبصورتی اور شہر کو بارونق بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ مارکیٹس اور بازار میںشہری نظام کو بہتر بنانے کے لئے وسائل خرچ کئے جارہے ہیں ۔

ماضی کی بنسبت اسوقت میونسپل کمیٹی قلات نے شہرمیں کافی تبدیلی لائی ہے اور ہم دستیاب وسائل کے اند ررہتے ہوئے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں ۔ شہری قلات شہر میں ہماری اقدامات کی وجہ سے اب کافی تبدیلی بھی محسوس کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا اور مذید آگے بھی قلات کے شہری تبدیلی تبدیلی محسوس کریں گے ۔