اوٹاوا،کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارت کے ہائی کمشنر مسڑوکاس سوراپ کی ملاقات

ملاقات میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، طارق عظیم نے بھارتی وزیرخارجہ صحت سے متعلق بھی دریافت کیا

جمعہ 17 مارچ 2017 23:45

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارت کے ہائی کمشنر مسڑوکاس سوراپ نے ملاقات کی جس میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طارق عظیم نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم سے بھارتی سفیر وکاس سوراپ نے ملاقات کی ۔

وکاس سوراپ کینیڈا میں بھارت کے نئی ہائی کمشنر تعینات ہوئے ہیں ۔طارق عظیم نے وکاس سوراپ کا کینیڈا میں خیر مقدم کیا اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی صحت کے متعلق دریافت کیا ۔ ملاقات میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وکاس سوراپ نے کہا کہ 2015میں نریندر مودی کے ہمراہ دورہ لاہور سے گہری یادیں وابستہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :