میڈیکل کی طالبہ گولڈ میڈل حاصل کرنے سے دو دن قبل انتقال کر گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 مارچ 2017 10:54

میڈیکل کی طالبہ گولڈ میڈل حاصل کرنے سے دو دن قبل انتقال کر گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ2017ء) : اسلام آباد کے رہائشی ایک کلرک کی بیٹی انعم میڈیکل کی طالبہ تھی جو اپنے ادارے کی سب سے ہونہار بچی اور سب سے اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ تھی۔ انعم نے اول پوزیشن حاصل تو کی لیکن گولڈ میڈل وصول کرنے کے لیے زندہ نہ رہ سکی۔ انعم فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ تھی جو انسٹنٹ گیزر سے کارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے باعث انتقال کر گئی ۔

انعم کے والد کا کہنا ہے کہ انعم ہی ان کا سرمایہ تھی لیکن اسے جانا تھا اور وہ چلی گئی۔

(جاری ہے)

انعم کے والد نے بتایا کہ وہ نہایت قابل بیٹی تھی ۔ اس کی کامیابی کی خوشی میں میں نے تین تولے کا سونے کا سیٹ بنوانے کا آرڈر دے رکھا تھا لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ انعم کو یہ سب نصیب نہیں ہوگا۔ انعم کے اساتذہ اور دوست احباب بھی اس کے جانے پر بے حد افسردہ ہیں۔انعم کے ایک ٹیچر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میری اپنی بیٹی چلی گئی ہے۔ انعم کے دوست احباب اور ٹیچرز انعم کے ساتھ لیب میں گزارے پلوں کو یاد کرتے ہیں۔ انعم کے والد نے بتایا کہ انعم غریب بچوں اور مریضوں کا خوب خیال رکھتی تھی وہ بھی ملالہ یوسفزئی اور ارفع کریم جیسی ایک بیٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :