ڈھاکہ میں پولیس نے مشتبہ عسکریت پسند کو ہلاک کردیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:37

ڈھاکہ میں پولیس نے مشتبہ عسکریت پسند کو ہلاک کردیا
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے مشتبہ عسکریت پسند کو ہلاک کردیا۔بنگلہ دیش کے ذرایع ابلا غ کے مطابق ہفتہ کو ایک پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار ایک مشتبہ عسکریت پسند کو اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب وہ چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے قائم عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب تھا۔ پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :