بھارت ،ْ لیفٹیننٹ کرنل نے گھر میں مبینہ طور پرپھانسی لگا کر خود کشی کر لی

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:50

بھارت ،ْ لیفٹیننٹ کرنل نے گھر میں مبینہ طور پرپھانسی لگا کر خود کشی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی کے کشمیر ہاؤس میں تعینات انجینئر کور کے ایک لیفٹیننٹ کرنل نے اپنے گھر میں مبینہ طور پرپھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں پی سی آر کو اطلاع ملی تھی اور اس کے بعد موقع پر پہنچے پولیس دستے نے لیفٹیننٹ کرنل جگدیش پرکاش (46) کو ان کے سلارا اپارٹمنٹ میں زینے کی ریلنگ سے لٹکتے پایا۔ذرائع نے بتایا کہ بنیادی طور پر کیرالہ کے رہنے والے پرکاش انجینئر کور میں تھے اور فی الحال ان کی تعیناتی کشمیر ہاؤس میں تھی۔

متعلقہ عنوان :