شارجہ میں دکاندار کےبغیرایک انوکھی دکان، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:54

شارجہ میں دکاندار کےبغیرایک انوکھی دکان، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
شارجہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2017ء) :۔شارجہ میں ایک ایسی دکان بھی ہے جس کا کوئی مالک نہیں ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق سلیم سلطان القیدی، جن کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے ،نے اپنی مصنوعات کی فروخت کے لئے ایک دکان کا افتتاح کیا جس کے متعلق انہیں یقین تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی دکان ہے۔ چارماہ قبل القیدی نے شارجہ ملیحہ روڈ پر ایک دکان کا اجراءکیا ۔

جہاں صارفین اپنی مرضی سے کسی دکاندار کے بغیر ضرورت کی اشیاءخرید سکتے ہیں ۔ یہ تازہ پھلوں کی دکان ہے جہاں پھلوں پر ان کی قیمتوں کے ٹیگ چسپاں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین ان کے ٹیگ دیکھ کراس کی قیمت ساتھ پڑے باکس میں رکھ دیتے ہیں۔القیدی کا اس کے متعلق کہنا ہے کہ اس قسم کی دکان کے اجراءکا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات کے متعلق آگاہ کیا جائے کہ دنیا میں ابھی بھی انسانیت اور ایمانداری موجودہے۔

ساتھ ہی ساتھ اس سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کا سبق بھی ملے گا۔ انہوں نے اس دکان کی کامیابی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران ایک بھی چوری کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ان کا عزم ہے کہ وہ آئندہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی کئی دکانیں مزید کھولیں گے۔

متعلقہ عنوان :