اٹلی میں آتش فشاں پھٹ پڑا، سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت10 افراد زخمی

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:16

اٹلی میں آتش فشاں پھٹ پڑا، سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت10 افراد زخمی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پہاڑ پھر پھٹ پڑا، فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا ٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پہاڑ پھر پھٹ پڑا۔

(جاری ہے)

سسلی میں ماونٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے جب برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہو گیا۔ یہ آتش فشاں پہاڑ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں۔ ماہرین نے سیاحوں کو اس پہاڑ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :