ٹرمپ اور انجیلا مرکل کے درمیان ملاقات ،ْ نیٹو اور تجارت جیسے مسائل پر بات چیت

اوباما انتظامیہ نے میرے اور انجیلا میرکل کے فون ٹیپ کیے ،ْڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:16

ٹرمپ اور انجیلا مرکل کے درمیان ملاقات ،ْ نیٹو اور تجارت جیسے مسائل ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فون ٹیپ کیے جانے کے اپنے دعووں پر قائم رہتے ہوئے جرمن چانسلر انگلیلا میرکل سے کہا ہے کہ کم از کم ہم دونوں میں کچھ تو مشترک ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی سابق صدر کے زیر انتظام کام کرنے والی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انجیلا میرکل کے فون کی نگرانی کی تھی جس پر شدید رد عمل سامنے آیا تھاتاہم ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کانگریسی رہنماؤں نے بتایا کہ انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے فون ٹیپ کیے جانے کے دعوے پر یقین نہیں ۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نیٹو اور تجارت جیسے مسائل پر بات چیت کی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فون ٹیپ کیے جانے کے حوالے سے بات کی جس پر انجیلا میرکل نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیااس دوران امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں اپنی ٹوئٹس پر پچھتاوا ہوتا ہی جس پر انھوں نے کہا کہ کبھی کبھار۔ان کا کہنا تھا کہ یہی راستہ ہے جب میڈیا سچ نہ بتا رہا ہو۔انجیلامیرکل کے ساتھ امریکی دورے پر سیمنز ،ْ شیفر اور بی ایم ڈبلیو جیسی بڑی جرمن کمپنیوں کے اعلیٰ افسران بھی ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :