ناپا کا بین الاقوامی تھیٹر اور موسیقی میلہ2 اپریل تک جاری رہے گا

جرمن فنکاروں کے رقص اور موسیقی پر مبنی ڈرامے سے کیا ‘ فلسطینی طائفے کی خصوصی شرکت

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:36

ناپا کا بین الاقوامی تھیٹر اور موسیقی میلہ2 اپریل تک جاری رہے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) روشنیوں کے شہر کراچی میں ناپا کی جانب سے انٹرنیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول سج گیا۔ 2 اپریل تک جاری رہنے والے اس میلے میں بے شمار ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ناپا کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ چھٹا فیسٹیول ہے۔

(جاری ہے)

اس برس میلے کی ایک خاص بات ایک فلسطینی طائفے کی شرکت ہے۔

دو ہفتے سے زائد جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں ڈرامے اور رقص پر مبنی 24 پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔میلے کا آغاز جرمن فنکاروں کے رقص اور موسیقی پر مبنی ڈرامے سے کیا گیا ہے۔ یہ ڈرامہ ’ہوٹل پروپیگنڈا‘ گوئٹے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے تعاون سے جرمن ڈائریکٹر اور کوریو گرافر بریگل گیوکا کا پیش کردہ ہے۔

متعلقہ عنوان :