یوسف ملک ہماراممبراسمبلی اوروزیرہے،حلقہ کوٹلی کوتنہانہیںچھوڑیںگے ،بھرپورتوجہ دینگے، مشتاق منہاس

جتنے فنڈزہمیںملیںگے اتنے ہی فنڈزحلقہ ایک کوٹلی کے امیدوارملک یوسف کوملیںگے، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاہے کہ یوسف ملک ہماراممبراسمبلی اوروزیرہے۔ ہم حلقہ کوٹلی کوتنہانہیںچھوڑیںگے اس کی طرف بھرپورتوجہ دینگے۔جتنے فنڈزہمیںملیںگے اتنے ہی فنڈزحلقہ ایک کوٹلی کے امیدوارملک یوسف کوملیںگے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ لوگوںکی اکثریت ملک یوسف کو ووٹ دیتی ہے مگریوسف ملک ہارجاتاہے ۔

اس حلقہ میںملک یوسف کے ساتھ ایسے ہی ہوتاہوا ہے۔جیسے جرمن کے ساتھ ہواکہ جرمن افواج آگے بڑھ رہی تھیںمگرفتح برٹش کی ہوئی مسلم لیگ ن کے جن لوگوںنے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اورملک یوسف کے خلاف سازشیںکیںان کابھی احتساب ہوگا۔ جن لوگوںنے مسلم لیگ ن کے اندرنقب لگائی ان کاکوئی حق نہیںبنتاکہ وہ ن لیگ کے اندررہیںمسلم لیگ ن کے پاس حلقہ نمبرایک کے اندرمتحرک کارکن ہیںلیگی ورکرزاپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اورملک یوسف کے ہاتھ مضبوط کریںآئندہ الیکشن ملک یوسف ہی جیتے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہا س نے نون لیگ حلقہ کوٹلی کے زیر اہتمام ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ ایک کی نشست ہارنے میں نون لیگ کی قیادت کی کمزوریاں بھی شامل ہیں۔ہم اپنی غلطیوں کا بھی برملا اعتراف کرتے ہیں،میرے تمام احتیارات یوسف ملک کے لئے حاضر ہیں۔ جن لوگوں نے حلقہ ایک میں ہمارے امیدوار کی کمر میں چھراگھونپا وہ غدار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکے اندرہم نے میرٹ کوبحال کردیاہے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میںآزادکشمیرکوایک مثالی خطہ بنائینگے تمام علاقوںکومساوی بنیادوںپرترقی دیںگے آزادکشمیرکانوجوان محسوس کریگاکہ خطہ کے اندرکوئی پہلی حکومت آئی ہے جوانصاف کے تقاضے پورے کررہی ہے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے تمام علاقوںکے اندرخوشحالی لائیگی تعلیمی انقلاب برپاکرینگے محکمہ صحت کے اندرسہولیات فراہم کرینگے لیگی کارکنان ہمارے لیے قابل احترام ہیںاورقابل فخربھی۔

متعلقہ عنوان :