گورنر پنجاب اکادمی ادبیات ریجنل آفس ملتان کا آج افتتاح کر یں گے، عرفان صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:35

گورنر پنجاب اکادمی ادبیات ریجنل آفس ملتان کا آج افتتاح کر یں گے، ..
ملتان۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کل19مارچ بروز اتوار کو 4بجے سہ پہر اکادمی ادبیات پاکستان کے ملتان آفس کا افتتاح کر یں گے ، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے ، افتتاحی تقریب ریڈیو پاکستان ملتان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی، اکادمی ادبیات ملتان آفس کے انچارج اقبال احمد ڈہراج کے مطابق اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو خطبہ استقبالیہ پیش کر یں گے ، تقریب کی نظامت کے فرائض انتظامی کمیٹی کے کنوینئر شاکر حسین شاکر انجام دیں گے ،اس موقع پر ڈاکٹر اسلم انصاری، حفیظ خان اور خالد مسعود خان اظہار خیال کریں گے ، تقریب میں ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ادیبوں ،شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔