سعودی عرب اور بحرین کے درمیان 1 بلین سعودی ریال کے معاہدوں پر دستخط کے جائیں گے

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:34

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان 1 بلین سعودی ریال کے معاہدوں پر دستخط ..
 مانما(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2017ء) :۔ مانمامیں سعودی سفیر کے مطابق 19 مارچ کو دونوں ممالک کے دوران نئے پراجیکٹس پر دستخط کیے جائیں گے جن کی قیمت 1 بلین سعودی ریال ہو گئی۔ عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالملک کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ سعود ی عرب کی جانب سے ترقی کی غرض سے شروع کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بحرین ایجنسی سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹس مختلف شعبوں جن میں ہاؤسنگ ، سڑکوں ، بجلی اور پانی کے منصوبے شامل ہیں پر مشتمل ہے۔الشیخ نے مزید کہا کہ سعودی ترقیاتی فنڈکا وفد یوسف بن ابراہیم کی سربراہی میں 18 مارچ کو بحرین کا دورہ کرے گا۔ساتھ ہی ساتھ وہ دیگر خلیجی ریاستوں کے ترقیاتی پراجیکٹس کا بھی آغاز کرے گا۔

متعلقہ عنوان :