رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا

ایونٹ کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:46

میلبور ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ئ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرینگے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اس سے قبل دونوں ممالک 1968ئ اور 1977ئ میں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں ، آر ایل آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقہ بھی دوڑ میں شامل تھا تاہم تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے، امید ہے دونوں ممالک ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ 2017ئ میں شیڈول میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔۔

متعلقہ عنوان :