سندھ میں 42ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ،سندھ ایڈز پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:56

سندھ میں 42ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ،سندھ ایڈز پروگرام کی رپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) سندھ ایڈز کنٹرول پروگر ام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں 42ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں ۔نجی نیوز نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ کراچی میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 2015تک 8ہزار 58لوگ ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا تھے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایڈز کے مریضوں کی شرح 8.3سے بڑھ کر 17.7تک جا پہنچی اس حوالے سے سندھ ایڈز کنٹرو پروگرام کے مینجر ڈاکٹر یونس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز سے بچائوکیلئے فوری طبی امداد دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچائو سے آگاہی کیلئے مختلف پروگرام جاری ہیں اور علاج کیلئے سول ہسپتال کراچی اور لاڑکانہ میں سینٹرز قائم ہیں ۔ڈاکٹر یونس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز سے بچائو کیلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :