جنوری کے دوران کینیڈا کی غیر پائیدار اشیاء کی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 15:03

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) کینیڈا نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی غیر پائیدار اشیاء کی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران پٹرولیم اور کوئلے سمیت اس کی مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 0.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ناپائیدار مصنوعات کی فروخت میں اضافے کی شرح 2.3 فیصد رہی۔ ماہرین نے ملکی مصنوعات کی فروخت میں 0.2 فیصد کمی کی پیش گوئی کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 21 میں سے 14 صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پٹرولیم اور کوئلے کی مصنوعات کی فروخت میں 0.7 فیصد،کیمیکل مصنوعات میں 2.5 فیصد جبکہ مجموعی طور پر ناپائیدار اشیاء کی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :