پاکستان اور افغانستان ملکر اپنے مسائل حل کریں، مولانا عبد الغفور حیدری

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:23

پاکستان اور افغانستان ملکر اپنے مسائل حل کریں، مولانا عبد الغفور حیدری
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ڈپٹی چیئر مین سینیٹ وجمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان ملکر اپنے مسائل حل کریں، افغانستان کے ساتھ پاکستان نے ہمیشہ اچھا برتاو رکھا ہے مگر افسوس اس بات کی ہے، بھارت کے ایجنٹ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کرتے ہیں، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا ہے ،تیس سالوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں ، افغانستان کو پاکستان کا احسان مند ہونا چاہئیے ،افغان سفیر نے مولا نا فضل الرحمان سے مووجودہ کشیدگی کا خاتمے کے لیئے مدد مانگی ہے مگر اب تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ کیاذمہ داری سو نپی جائیگی ،موجودہ کشیدہ حالت کی وجہ سے چمن باڈر بند ہوجانے سے دونوں اطراف کے غریب لوگوں کو نقصان ہورہا ہے، چمن باڈر کھلنا چاہئیے ،یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

چاغی کے صدر مقام دالبندین میں محمد ہاشم آغا کے مدرسہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے اور افغانستان کو چائیے پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین استعمال نہیں ہوں، ایک سوال کے جواب میں بتایا ہمیں پانامہ لیکس سے کوئی سروکار نہیں ہے پانامہ ان لوگوں کے پریشانی کا سبب بنے گا جن لوگوں نے کرپشن کی ہے اور ملک کے پیسوں کو لوٹ کر باہر لے گئے ہیں پانامہ لیکس کا ایسا فیصلہ ہونا چائیے جس سے سسٹم کو نقصان نا ہوں انکا کہنا تھا فاٹا کو کے پی کے ساتھ انظام کر نے سے پہلے فاٹا کے لوگوں کو یہ پوچھنے کا حق دیا جائے کہ وہ کے پی کے میں ضم ہونا چایتے ہیں کہ نہیں چونکہ کے پی کے اور فاٹا دونوں میں جمعیت علماء اسلام ایک قوت ہیں ۔

انکا کہنا تھا بلوچستان اور بلوچستان کے لوگ ہمارے ہیں ہم ہر حال میں انکو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑئینگے انکا مذید کہنا تھا نواز شریف دور حکومت میں سنیٹرز کو ایک روپے فنڈز بھی نہیں ملا ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی نائب امیر مولا نا عبد اللہ جتک ،اور اسحاق ذاکرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے یو آئی سو سالہ کانفرنس کررہا ہے یہ اعزاز صرف جے یو آئی کو حاصل ہے اور آج بھی پورے ملک کے ہر گلی کوچے میں جے یو آئی کا پیغام موجود ہے اور لوگ جے یو آئی کی منشور سے بخوبی واقف ہیں اور ہمارے ہاں ووٹ کے ذریعے تبدیلی آتی ہے انکا کہنا تھا مردم شماری ہونا چائیے مردم شماری کا نہیں ہونا ہم سب کے لئے نقصاندہ ہے اور افغان مہاجرین کو مردم شماری سے روکھنا فیڈریشن کا کام ہے اور پاکستان آئین کے مطابق مہاجرین کے ساتھ سلوک کیا جائے اور انھیں باعزت انکے وطن بھیجا جائے بلوچستان حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں کہ152ارب روپے لیپس ہورہے ہیں اس بڑی ناکامی بلوچستان حکومت کی اور کیا ہوسکتی ہے ۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام چاغی کے امیر مولا نا محمد عالم محمد حسنی ،نائب امیر سید حاجی آغا محمد ہاشم ،حاجی منظور مینگل،میر عثمان بادینی ،حافظ عبد اللہ گورگیج،مو لا نا امیر محمد ،حافظ اسماعیل گورگیج ،حاجی عبد الطیف عادل ،ودیگر بڑی تعداد میں جے یو آئی کے رہنما موجود تھے ۔جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری کارکنان سے بھی ملاقات کیئے اور انکے مسائل سنیں ۔مولا نا عبد الغفور حیدری سے ممتاز قبائلی رہنما سردار نعیم جان سنجرانی اور مولا داد خان بڑیچ و دیگر قبائلی عمائدین نے بھی ملاقات کیئے ۔