یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کوارٹرفائنلز ڈراز کا اعلان، دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ، بارسلونا کا مقابلہ یووینٹس سے ہو گا

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:25

یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کوارٹرفائنلز ڈراز کا اعلان، دفاعی چیمپئن ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کوارٹرفائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم بائرن میونخ جبکہ بارسلونا کی ٹیم یووینٹس کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، بارسلونا، ریال میڈرڈ، یووینٹس، بائرن میونخ، اٹلیٹکو میڈرڈ، لائسیسٹرسٹی، بوروسیا ڈورٹمونڈ اور مناکو نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹرفائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، اعلان کردہ ڈراز کے تحت دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم بائرن میونخ کے مدمقابل ہو گی، بارسلونا کو یووینٹس کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اٹلیٹکو میڈرڈ کا مقابلہ لائسیسٹرسٹی اور مناکو کا مقابلہ بوروسیا ڈورٹمونڈ سے ہو گا۔

اٹلیٹکو میڈرڈ اور لائیسٹرسٹی، بائرن میونخ اور بارسلونا کے درمیان کوارٹرفائنلز فرسٹ لیگ 12 اپریل اور سیکنڈ لیگ 18 اپریل جبکہ بارسلونا اور یووینٹس، مناکو اور بوروسیا ڈورٹمونڈ کے درمیان فرسٹ لیگ 11 اپریل اور سیکنڈ لیگ 19 اپریل کو کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :