ایبٹ آباد میں یو این ڈی پی کورس کے شرکاء میں تقسیم انعامات کی تقریب

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں یو این ڈی پی کورس کے شرکاء میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیکورٹی (سی پی ای سی) عبدالغفور آفریدی نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس آئی جی پی ناصر خان دران کی گرانقدر خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، آپ تمام پولیس افسران اپنی یونیفارم کی قدر و منزل کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے سکول کے ڈائریکٹر کی کارکردگی کو انتہائی متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختصر عرصہ میں بہت سفر طے کیا ہے جو پولیس فورس کی کارکردگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عبدالغفور آفریدی نے تربیت مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :