گلگت بلتستان کو صوبہ کسی صورت نہیں بننے دینگے ‘حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا کشمیری شہدا کے خون سے غداری کے مترداف ہے ‘مسلم لیگ (ن) بھارت سے اپنے تعلقات اور نواز شریف اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کشمیریوںشہدا کے خون پر نمک پاشی کر رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم کا بیان

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کسی صورت نہیں بننے دینگے حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا کشمیری شہدا کے خون سے غداری کے مترداف ہے پاکستان مسلم لیگ ن بھارت سے اپنے تعلقات اور میاں نواز شریف اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کشمیریوںشہدا کے خون پر نمک پاشی کر رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا نا منظور ہماری لاشوں سے گزر کر پاکستان کوصوبہ بنانا ہو گاپاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ایسا کرنا سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ گلگت کو صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہونگے پاکستان حکومت کے اس فیصلے سے کشمیریوں کو ٹھیس پہنچی میاں نواز شریف ایسے فیصلے نہ کریں جسے سے کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت اور اس کی قاتل فوج مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تو دوسری جانب نوا زشریف کشمیریوں کے زخموں پر مرہم پٹی کرنے کے بجائے ایسی فیصلے کر رہی ہے جس سے کشمیریوں کو گہرا دکھ اور تکلیف ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا کشمیری کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔