سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ تحفظ ناموس رسالتؐ پر ہم اپنی جان نچھاور کر سکتے ہیں لیکن کسی کو حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ تحفظ ناموس رسالتؐ پر ہم اپنی جان نچھاور کر سکتے ہیں لیکن کسی کو حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ضلعی انتظامیہ سوشل میڈیا پر پوری نظر رکھے بعض شر پسند عناصر اولیاء اللہ اور درباروں کا تقدس بھی پامال کرنے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی ضروری ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل ضروری ہے ۔اولیاء کرام نے حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا اور پوری دُنیا میں یہی پیغام پہنچایا۔ اسلام کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اطہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر شمیم نعمانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا میرپور ضلعی انتظامیہ بھی ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرئے جو سوشل میڈیا پر اولیاء اللہ اور روحانی مراکز کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبریں شائع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے پلیٹ فارم سے آزاد کشمیر کے تمام علماء کرام سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا تحفظ ناموس سرالت ؐ پر ہماری جانیں بھی قربان لیکن گستاخی کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :