کراچی، اشتعال انگیز تقریر کے ایک مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی ضمانت منظور

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے ایک مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔