کراچی میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 40ہزار ہوگئی ، عالم علی

اس وقت صدر ٹائون پہلے نمبر پر، دوسرے نمبر پر بلدیہ ٹائون، تیسرے نمبر پر لیاری ٹائون ، رپورٹ میں انکشاف رپورٹ کے مطابق بذریعہ انجکشن نشہ کرنیوالے سرفہرست ہیں، دوسرے نمبر پر فیمیل سیکس ورکرز جبکہ تیسرے نمبر پر خواجہ سرا کی تعدادہے

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:40

کراچی میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 40ہزار ہوگئی ، عالم علی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) ایڈزکے سب سے زیادہ مریضوں کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ، صدر ٹائون سمیت پورے شہر میںHIVایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، یہ بات HIVایڈز ، ہیپا ٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر اور HIVایڈز NGOsنیٹ ورک زیر نگرانی UN-AIDsکے ممبر عالم علی نے ایڈز اور ہیپا ٹائس کے مریضوں سے دوران گفتگو کہی، انہوں نے بتایا کہ کراچی میںHIVایڈز کے مریضوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، متاثرہ مریضوں کی اکثریت صدر ٹائون میں رہائش پذیر ہے، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام نومبر2006کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹائون میں6050بلدیہ ٹائون میں4980، لیاری ٹائون3866، بن قاسم ٹائون1278، جمشید ٹائون3011، گلشن اقبال ٹائون1587، کیماڑی ٹائون1131، لانڈھی ٹائون1034، لیاقت آباد ٹائون1623، نیو کراچی ٹائون1146، نارتھ ناظم آباد ٹائون1281، شاہ فیصل ٹائون1278، سائٹ ٹائون2892، علاوہ ازیں ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں8،6 فی صد تعداد موجود ہے، رپورٹ میں گڈاپ ٹائون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ کراچی کا وہ ٹائون ہے جہاںHIVایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد نہایت کم یعنی418دوسرے نمبر پر گلبرک ٹائون جہاں613اورنگی ٹٓئون تیسرے نمبر پر جہاں635افراد متاثرہ پائے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں بذریعہ انجکشن نشہ کرنے والے سرفہرست ہیں اور دوسرے نمبر پر فیملی سیکس ورکرز جبکہ تیسرے نمبر پر خواجہ سرار کی تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :