وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے درانی کالج کیلئے الگ بجلی فیڈر کا افتتاح کردیا

طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،تعلیم کے مواقع پیدا کرنا ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:03

وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے درانی کالج کیلئے الگ بجلی فیڈر ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے دُرانی کالج کیلئے الگ بجلی فیڈر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اکرم خان درانی نے کہا کہ طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کیلئے تعلیم کے مواقع پیدا کرنا اور ان کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ایم ایم اے دور حکومت سے لے کر آج تک تعلیم پر خصوصی تو جہ دی ہے اور بیش بہا سہولیات فراہم کیں سال 2002میں وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کی بنیاد میں رکھی اب دیگر اضلاع میں بھی خواتین کیلئے الگ یونیورسٹیاں بن رہی ہیں جو کہ ایک اچھا اقدام ہے ۔

اکرم خان دُرانی کالج کو بجلی اوورلوڈ کا مسئلہ درپیش تھا جس سے سیکورٹی انتظامات اور ہاسٹل میں کالج کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی جبکہ کالج میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہونے کی بناء پر نئے ہاسٹل کی ضرورت تھی جس کیلئے کالج پرنسپل بمعہ سٹاف اور ہم نے مل کر ایک نیا بجلی فیڈر منظور جبکہ ایک ٹرائبل ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر محمد رضا خان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہو تی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کیلئے تعلیم اورروزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ وہ آگے جا کر مستقبل کو سنواریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔