بورے والا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ باپ نے دو بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:03

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) بورے والا میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ باپ نے دو بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 503 ای بی میں خالد نامی شخص نے اپنے دو بیٹوں سات سالہ آسام اور نو سالہ زین کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خالد اور اس کی بیوی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے جھگڑا چل رہا تھا اور بیوی نے تنسیخ نکاح کیلئے دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :