ٹنڈوالہ یار:بھٹی ہوٹل کے مقام پر تیس سالہ شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد

ہفتہ 18 مارچ 2017 19:06

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) ٹنڈوالہ یار کے علاقے بھٹی ہوٹل کے مقام پر ٹنڈوالہ یار اے سیکشن کی پولیس نے ایک اطلاع پر تیس سالہ شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد کی ہے پولیس کے ہاتھوں برآمدہونے والی لاش کی شناخت پرمو کولھی کے نام سے کی گئی ہے جو بھٹی ہوٹل کا ہی رہائشی اور ایک ذمیدار کا ہاری بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ رات دو سے تین افراد نے پرمو کولھی کو گھر سے بلاکر اس پر فائرنگ کرکے اسے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کردی جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہی

متعلقہ عنوان :