پاکستان سٹیل مل سفید ہاتھی بن چکی ہے ‘اربوں روپے کے خسارے میں چلنے والی یہ مل قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے

آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل کا بیان

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان سٹیل مل سفید ہاتھی بن چکی ہے ‘اربوں روپے کے خسارے میں چلنے والی یہ مل قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان سٹیل مل پاکستان کی سب سے بڑی قومی سرمایہ کاری ہے جس کا خسارے میں جانا ملک و قوم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے جبکہ اس کے مد مقابل نجی شعبہ میں چلنے والا انٹرنیشنل سکیم لمیٹڈ بین الاقوامی معیار کا مال بنارہا ہے اور بیرون ممالک ایکسپورٹ بھی کررہا ہے ہر مہینے کروڑوں روپے کا بوجھ قوم پر ڈالا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت اس کا آپریشن کیا جائے تاکہ اس قومی سرمایہ کاری کو روز بروز قرضے کی لپیٹ میں آنے کی بجائے ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے اس سے ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچ جائیں اس قومی سرمایہ کاری کو فوجی فائونڈیشن کے حوالے کیا جائے تاکہ شفاف طریقے سے اس کو چلا کر جہاں وہ اپنی ضروریات پوری کرینگے وہاں عسکری قوت کی ضروریات کو بھی آسانی سے پورا کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :