وزیر اعظم نواز شریف اپریل کے پہلے ہفتے میں دکی میں جلسہ عام سے خطا ب کرینگے ‘وزیر اعظم نے گوا در میں دکی کے دورے کی دعوت قبو ل کرکے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں دکی کا دورہ کر یں گے

صو با ئی مشیر صنعت سر دار در محمد نا صر کی بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:40

وزیر اعظم نواز شریف اپریل کے پہلے ہفتے میں دکی میں جلسہ عام سے خطا ب ..
دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) صو با ئی مشیر صنعت سر دار در محمد نا صر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپریل کے پہلے ہفتے میں دکی کا دورہ اور جلسہ عام سے خطا ب کر یں گے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز گوا در میں ان کی جا نب سے دکی کے دورے کی دعوت قبو ل کر تے ہو ئے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں دکی کا دورہ کر یں گے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سینیٹر سر دار یعقوب ناصر کے دیرینہ ساتھی ہے کیو نکہ سردار یعقوب خان ناصر نے پا کستان مسلم لیگ (ن) کے لئے گراں قدر خد ما ت انجا م دی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جا نب سے دکی کے دورے کی یقین دہا نی یہاں کی عوام کی خو ش قسمتی ہے ،انہوں نے کا رکنوں کوہدا یت کی کہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورے اور جلسے کے حوا لے سے ابھی سے انتظا ما ت شروع کریں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ اہم سنگ میل ثا بت ہو گا اور وہ دکی میں تاریخی جلسہ بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :