ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:22

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، جیسن محمد پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، لینڈل سیمنز، جوناتھن کارٹر اور ویرا سیمی پرمائول کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیرن سیمی، ڈیوائن سمتھ، جانسن چارلس اور نیکولس پورن کو نظرانداز کر دیا گیا، پولارڈ، سیمنز، نارائن اور بدری پوری سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کارلوس بریتھویٹ، سیموئل بدری، جوناتھن کارٹر، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، ایون لیوس، جیسن محمد، سنیل نارائن، ویرا سیمی پرمائول، کیرن پولارڈ، روومین پاویل، مارلون سیموئلز، لینڈل سیمنز، جیروم ٹیلر، چیڈوک والٹن اور کیسوک ولیمز پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :