نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، یارکشائر نے آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل کر لیں

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:22

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، یارکشائر نے آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی خدمات ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) انگلش کائونٹی کلب یارکشائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل کر لیں۔ 23 سالہ ہیڈ اس سے قبل گزشتہ برس بھی کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یارکشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن میکسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیڈ باصلاحیت بلے باز ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہوئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے، دوسری جانب ٹریوس ہیڈ نے بھی کلب سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ انگلینڈ میں کھیلنا ہمیشہ سے ہی پسند کرتے ہیں، کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :