ْپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،بابو صابو میں جانوروں کی باقیات سے تیل نکالنے والا یونٹ سیل، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بیگم کوٹ شاہدرہ میں شیخ مربّہ یونٹ سیل ،گٹکا فروش،غیر میعاری واٹر پلانٹ بھی سیل کر دئیے گئے

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:49

ْپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،بابو صابو میں جانوروں کی باقیات سے تیل ..
لاہور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے بابو صابو میں جانوروں کی باقیات سے تیل نکالنے ولا نعیم آئل ایکسٹریکشن یونٹ کو سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ آئل ایکسٹرکشن یونٹ حلال جانوروں کی باقیات کے حصول کاریکارڈ اور نکالے گئے تیل کے صابن سازی اور قانون کے مطابق استعمال کے حوالے سے کوئی ثبوت نا دے سکا۔

اس کے علاوہ یونٹ پر صفائی کے ناقص حالات اورپروڈکشن ایریا میں کتوں کی موجودگی بھی پائی گئی۔یونٹ میں موجو د 2300لیٹر آئل تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں بیگم کوٹ شاہدرہ میں شیخ مربّہ یونٹ کوصفائی کے انتہائی ناقص حالات پر سیل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

مربہ بنانے کے لیے گلے سڑے فروٹ، کیمیکل ملے فلیور اورناقص اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے۔سمن آباد میں حسیب پان شاپ کو گٹکا بیچنے پر سیل قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع آل ڈے کیفے کو صفائی کے ناقص انتظامات، کچا اور پکا گوشت ایک ہی جگہ پر رکھنے،اشیاء پر نامناسب لیبلنگ اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناپر 4500روپے جرمانہ کیا۔

بیگم کوٹ میں محسن برگر پوائنٹ اورشالیمار جوس کارنرکو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، صفائی کے ناقص حالات، کھلے کوڑا دانوں، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناپر 3،3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر فلٹر واٹر،فارماجن ڈرنکنگ واٹراورپاکیزہ واٹر پلانٹ کیپانی کے سیمپلز فیل ہونے کی صورت میں فوری طور پر پروڈکشن روک دی۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد میں میاں حافظ ملک شاپ،جھولے لعل پان شاپ، کرمانوالہ پان شاپ، ملک بابو پان شاپ، سومی پان شاپ،حافظ ایف پان شاپ، شیخ جی جوس کارنر، عبدالرشید جنرل سٹور اور اعوان ہوٹل ، شالیمار چوک میں واقع رانا سٹور،داتا سٹور،بلال اینڈ دانیال سٹور اور الرحمن سٹور، بھولہ ہوٹل اورسوزو واٹرسوزو گرل، بلا پان شاپ،میاں بھولہ پان شاپ،ہیپی پان شاپ،پپو پان شاپ،بابی پان شاپ ، شاہین پان شاپ اور نعمت خانہ ریسٹورنٹ، اسلم پان شاپ،786پان شاپ،احمد پان شاپ،کاکا پان شاپ،سمن پان شاپ،بابو عمر پان شاپ، حقا پانی پان شاپ،بسم اللہ پان شاپ،نصیب پان شاپ،طیب جوس کارنر اور واقعی بڑا شوارما، ٹاؤن شپ میں محمدی نہاری پوائنٹ، میاں ناصر مرغ چنے، محمدی نان ہاؤس، سائیں لعل پاک ملک شاپ، باہو سویٹ اینڈ ملک شاپ کو بہتری لانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :